المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب: ومن غرائب مسند أبي ذر رحمه الله باب: ابوذر رضی اللہ عنہ کی مسند کی نادر روایات
حدیث نمبر: 1633
حَدَّثَنَا طَاهِرُ بْنُ عِيسَى بْنِ قَيْرَسٍ الْمِصْرِيُّ، ثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ زِيَادِ بْنِ نُعَيْمٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا ذَرًّ الْغِفَارِيَّ، وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ تَقَرَّبَ إِلَى اللهِ شِبْرًا، تَقَرَّبَ إِلَيْهِ ذِرَاعًا، وَمَنْ تَقَرَّبَ إِلَيْهِ ذِرَاعًا، تَقَرَّبَ اللهُ إِلَيْهِ بَاعًا، وَمَنْ أَقْبَلَ إِلَى اللهِ عَزَّ وَجَلَّ مَاشِيًا، أَقْبَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ إِلَيْهِ مُهَرْوِلًا، وَاللهُ أَعْلَى وَأَجَلُّ، وَاللهُ أَعْلَى، وَأَجَلُّ، وَاللهُ أَعْلَى، وَأَجَلُّ»ترجمہ
زیاد بن نعیم بیان کرتے ہیں: میں نے ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کو منبر پر یہ کہتے سنا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”جو شخص اللہ کی طرف ایک بالشت قریب ہوتا ہے، اللہ اس کی طرف ایک ہاتھ قریب ہوتا ہے، اور جو اس کی طرف ایک ہاتھ قریب ہوتا ہے، اللہ اس کی طرف ایک باع قریب ہوتا ہے، اور جو چل کر اللہ عزوجل کی طرف آتا ہے، اللہ عزوجل دوڑ کر اس کی طرف آتا ہے، اور اللہ سب سے بلند و بالا ہے، اللہ سب سے بلند و بالا ہے، اللہ سب سے بلند و بالا ہے۔“