المعجم الكبير للطبراني
باب الكاف— حرف کاف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 16307–16332) باب: (احادیث 16307 تا 16332)
حدیث نمبر: 16332
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُعَاذٍ الْحَلَبِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، ثنا هَمَّامُ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَة، قَالَ: مَرَّ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ، فَرَأَى أَصْحَابُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ جِلْدِهِ وَنَشَاطِهِ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ: لَوْ كَانَ هَذَا فِي سَبِيلِ اللهِ؟، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنْ كَانَ خَرَجَ يَسْعَى عَلَى وَلَدِهِ صِغَارًا فَهُوَ فِي سَبِيلِ اللهِ، وَإِنْ كَانَ خَرَجَ يَسْعَى عَلَى أَبَوَيْنِ شَيْخَيْنِ كَبِيرَيْنِ فَهُوَ فِي سَبِيلِ اللهِ، وَإِنْ كَانَ يَسْعَى عَلَى نَفْسِهِ يُعِفُّهَا فَهُوَ فِي سَبِيلِ اللهِ، وَإِنْ كَانَ خَرَجَ رِيَاءً وَمُفَاخَرَةً فَهُوَ فِي سَبِيلِ الشَّيْطَانِ»ترجمہ
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے ایک شخص کی تیزی اور توانائی دیکھی تو عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کاش یہ اللہ کی راہ میں ہوتا؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اگر وہ اپنے چھوٹے بچوں کے لیے کمانے نکلا ہے تو وہ اللہ کی راہ میں ہے، اور اگر وہ اپنے بوڑھے والدین کے لیے کمانے نکلا ہے تو وہ اللہ کی راہ میں ہے، اور اگر وہ اپنے آپ کو (سوال سے) بچانے کے لیے کمانے نکلا ہے تو وہ اللہ کی راہ میں ہے، اور اگر وہ دکھاوے اور فخر کے لیے نکلا ہے تو وہ شیطان کی راہ میں ہے۔“