المعجم الكبير للطبراني
باب الكاف— حرف کاف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبد الله بن عيسى بن عبد الرحمن بن أبي ليلى، عن عبد الرحمن بن أبي ليلى باب: عبداللہ بن عیسیٰ بن عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ کی عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ سے روایات
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَائِشَةَ، ثنا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ، ثنا أَبُو فَرْوَةَ مُسْلِمُ بْنُ سَالِمٍ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ عِيسَى بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، قَالَ: لَقِيَنِي كَعْبُ بْنُ عُجْرَةَ، فَقَالَ: أَلَا أُهْدِي لَكَ هَدِيَّةً؟ قُلْتُ: بَلَى، فَاهْدِهَا لِي، قَالَ: قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللهِ كَيْفَ الصَّلَاةُ عَلَيْكُمْ أَهْلَ الْبَيْتِ، فَإِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ قَدْ عَلَّمَنَا كَيْفَ نُسَلِّمُ؟، قَالَ: «قُولُوا اللهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ، اللهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَآلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ»عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ رحمہ اللہ کہتے ہیں: سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ مجھ سے ملے تو فرمایا: کیا میں تمہیں ایک تحفہ نہ دوں؟ میں نے عرض کیا: ضرور، مجھے عنایت فرمائیے۔ انہوں نے فرمایا: ہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! آپ اہلِ بیت پر درود کیسے بھیجا جائے، اللہ عزوجل نے تو ہمیں سکھا دیا ہے کہ سلام کیسے بھیجیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یوں کہو: اے اللہ! محمد اور آل محمد پر ایسے رحمت نازل فرما جیسے تو نے ابراہیم پر رحمت نازل فرمائی، بے شک تو تعریف کیا گیا، بزرگی والا ہے۔ اے اللہ! محمد اور آل محمد پر ایسے برکت نازل فرما جیسے تو نے ابراہیم اور آل ابراہیم پر برکت نازل فرمائی، بے شک تو تعریف کیا گیا، بزرگی والا ہے۔“