❮
❯
حدیث نمبر: 16331
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَدَقَةَ الْبَغْدَادِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ خُلِّيٍّ الْحِمْصِيُّ، ثنا أَبِي، ثنا سَلَمَةُ الْعَوْصِيُّ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ صَالِحٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَة، أَنَّهُ قَالَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: هَذَا السَّلَامُ عَلَيْكَ قَدْ عَرَفْنَاهُ، فَكَيْفَ نُصَلِّي عَلَيْكَ؟، قَالَ: " قُولُوا: اللهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَآلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ، وَبَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَآلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ «.» وَلَمْ يَذْكُرْ فِي الْحَدِيثِ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِي لَيْلَى "
ترجمہ

سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ نے نبی کریم ﷺ سے عرض کیا: یہ سلام تو ہم نے جان لیا کہ آپ پر کیسے بھیجا جاتا ہے، لیکن ہم آپ پر درود کیسے بھیجیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کہو: اے اللہ! محمد اور آل محمد پر ایسے رحمت نازل فرما جیسے تو نے ابراہیم اور آل ابراہیم پر رحمت نازل فرمائی، بے شک تو تعریف کیا گیا، بزرگی والا ہے۔ اور محمد اور آل محمد پر ایسے برکت نازل فرما جیسے تو نے ابراہیم اور آل ابراہیم پر برکت نازل فرمائی، بے شک تو تعریف کیا گیا، بزرگی والا ہے۔“
اس روایت میں عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ کا ذکر نہیں کیا گیا۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الكاف / حدیث: 16331
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 128، حدیث 281