حدیث نمبر: 16295
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا مُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ الْعَمِّيُّ، ثنا وُهَيْبٌ، عَنْ دَاوُدَ، عَنْ عَامِرٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي كَعْبُ بْنُ عُجْرَةَ، قَالَ: مَرَّ بِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ الْحُدَيْبِيَةِ وَعَلَيَّ وَفْرَةٌ مِنْ أَصْلِ كُلِّ شَعْرَةٍ إِلَى فَرْعِهَا قَمْلٌ وَصِئْبَانٌ، فَقَالَ: «إِنَّ هَذَا لَأَذًى» ، قُلْتُ: نَعَمْ، يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ: «فَاحْلِقْ وَاذْبَحْ أَوْ صُمْ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ أَوْ تَصَدَّقْ بِثَلَاثَةِ آصُعٍ مِنْ تَمْرٍ عَلَى سِتَّةِ مَسَاكِينٍ»
ترجمہ

سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ حدیبیہ کے سال میرے پاس سے گزرے جبکہ میرے سر کے بال گھنے تھے اور ہر بال کی جڑ سے لے کر سرے تک جوئیں اور ان کے انڈے تھے، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ تو تکلیف دہ ہے۔“ میں نے عرض کیا: جی ہاں، یا رسول اللہ۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو سر منڈوا لو اور قربانی کرو، یا تین دن کے روزے رکھو، یا چھ مسکینوں کو تین صاع کھجور صدقہ دو۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الكاف / حدیث: 16295
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 117، حدیث 245