المعجم الكبير للطبراني
باب الكاف— حرف کاف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
مجاهد، عن عبد الرحمن باب: مجاہد کی عبدالرحمن سے روایات
حدیث نمبر: 16292
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي الْحَسَنُ بْنُ الصَّبَّاحِ الْبَزَّارُ، ثنا عَبْدُ الْمَجِيدِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رَوَّادٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَة، أَنَّهُ قَالَ لَهُ: أَلَا أُهْدِي لَكَ هَدِيَّةً؟، قَالَ: بَلَى، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ قَدْ عَلِمْنَا كَيْفَ نُسَلِّمُ عَلَيْكَ، فَكَيْفَ نُصَلِّي عَلَيْكَ؟، قَالَ: " قُلْ: اللهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ، وَبَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ "ترجمہ
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ نے راوی سے کہا: کیا میں تمہیں ایک تحفہ نہ دوں؟ راوی نے کہا: کیوں نہیں۔ انہوں نے کہا: ایک شخص نبی کریم ﷺ کے پاس آیا اور عرض کیا: یا رسول اللہ! ہمیں معلوم ہو گیا کہ آپ کو سلام کیسے کریں، تو آپ پر درود کیسے بھیجیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یوں کہو: اے اللہ! محمد اور آلِ محمد پر رحمت نازل فرما جیسے تو نے ابراہیم پر رحمت نازل فرمائی، بےشک تو تعریف کے لائق، بزرگی والا ہے، اور محمد پر برکت نازل فرما جیسے تو نے ابراہیم پر برکت نازل فرمائی، بےشک تو تعریف کے لائق، بزرگی والا ہے۔“