المعجم الكبير للطبراني
باب الكاف— حرف کاف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
مجاهد، عن عبد الرحمن باب: مجاہد کی عبدالرحمن سے روایات
حدیث نمبر: 16291
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا عَبْدُ الْوَارِثِ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَة، قَالَ: قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللهِ كَيْفَ الصَّلَاةُ عَلَيْكَ؟، قَالَ: " قُولُوا: اللهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَآلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، وَبَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ "ترجمہ
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ! آپ پر درود کیسے بھیجیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یوں کہو: اے اللہ! محمد اور آلِ محمد پر رحمت نازل فرما جیسے تو نے آلِ ابراہیم پر رحمت نازل فرمائی، اور محمد اور آلِ محمد پر برکت نازل فرما جیسے تو نے آلِ ابراہیم پر برکت نازل فرمائی، بےشک تو تعریف کے لائق، بزرگی والا ہے۔“