المعجم الكبير للطبراني
باب الكاف— حرف کاف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
طارق بن شهاب، عن كعب بن عجرة باب: طارق بن شہاب کی سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ نُمَيْرٍ، ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَبِي زِيَادٍ الْقَطَوَانِيُّ، قَالَا: ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى، عَنْ غَالِبِ بْنِ نَجِيحٍ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ عَائِذٍ الطَّائِيِّ، عَنْ قَيْسِ بْنِ مُسْلِمٍ، عَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ، قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أُعِيذُكَ بِاللهِ يَا كَعْبُ بْنُ عُجْرَةَ مِنْ أُمَرَاءٍ يَكُونُونَ بَعْدِي، فَمَنْ غَشِيَ أَبْوَابَهُمْ، وَصَدَّقَهُمْ فِي كَذِبِهِمْ، وَأَعَانَهُمْ عَلَى جَوْرِهِمْ فَلَيْسَ مِنِّي وَلَسْتُ مِنْهُ، وَمَنْ غَشِيَ أَبْوَابَهُمْ أَوْ لَمْ يَغْشَهَا فَلَمْ يُصَدِّقْهُمْ بِكَذِبِهِمْ وَلَمْ يُعِنْهُمْ عَلَى جَوْرِهِمْ فَهُوَ مِنِّي وَأَنَا مِنْهُ، وَسَيَرِدُ عَلَى الْحَوْضِ»
: «يَا كَعْبُ الصَّلَاةُ بُرْهَانٌ، وَالصَّدَقَةُ تُطْفِيءُ الْخَطِيئَةَ كَمَا يُطْفِيءُ الْمَاءُ النَّارَ، وَالصَّوْمُ جُنَّةٌ حَصِينَةٌ»
: «يَا كَعْبُ إِنَّهُ لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ لَحْمٌ نَبَتَ مِنْ سُحْتٍ، يَا كَعْبُ إِنَّهُ لَا يَرْبُو لَحْمٌ مِنْ سُحْتٍ إِلَّا كَانَتِ النَّارُ أَوْلَى بِهِ»سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”اے کعب بن عجرہ! میں تمہیں اللہ کی پناہ میں دیتا ہوں ان حکمرانوں سے جو میرے بعد آئیں گے، تو جو ان کے دروازوں پر حاضری دے، ان کے جھوٹ کی تصدیق کرے اور ان کے ظلم پر ان کی مدد کرے، وہ مجھ میں سے نہیں اور نہ میں اس میں سے ہوں، اور جو ان کے دروازوں پر حاضری دے یا نہ دے، مگر ان کے جھوٹ کی تصدیق نہ کرے اور نہ ان کے ظلم پر ان کی مدد کرے، تو وہ مجھ میں سے ہے اور میں اس میں سے ہوں، اور وہ عنقریب میرے پاس حوض پر آئے گا۔“
”اے کعب! نماز دلیل ہے، اور صدقہ گناہ کو ایسے بجھا دیتا ہے جیسے پانی آگ کو بجھاتا ہے، اور روزہ مضبوط ڈھال ہے۔“
”اے کعب! کوئی ایسا گوشت جو حرام کمائی سے بڑھا ہو وہ جنت میں داخل نہیں ہوگا۔ اے کعب! جو گوشت حرام کمائی سے بڑھتا ہے تو آگ ہی اس کے زیادہ لائق ہے۔“