حدیث نمبر: 16263
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ الرَّازِيُّ، ثنا هَارُونُ بْنُ الْمُغِيرَةِ، ثنا عَمْرُو بْنُ أَبِي قَيْسٍ، عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ عَدِيٍّ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، قَالَ: لَقِيتُ كَعْبَ بْنَ عُجْرَةَ بِالسُّوقِ فَسَأَلْتُهُ عَنْ حَلْقِ رَأْسِهِ، فَقَالَ: لَقِيَنِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " فَمَسَحَ رَأْسِي، فَقَالَ: «كَفَى بِهَذَا أَذًى» ، فَتَنَاثَرَ الْقَمْلُ، فَقَالَ: «انْطَلِقْ فَاحْلِقْ وَتَصَدَّقْ عَلَى سِتَّةِ مَسَاكِينٍ»
ترجمہ

ابووائل شقیق بن سلمہ کہتے ہیں: میں سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے بازار میں ملا تو میں نے ان سے ان کے سر منڈوانے کے بارے میں پوچھا، تو انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ مجھ سے ملے، آپ ﷺ نے میرے سر پر ہاتھ پھیرا، تو فرمایا: ”یہ تو کافی تکلیف ہے۔“ تو جوئیں جھڑنے لگیں، آپ ﷺ نے فرمایا: ”جاؤ، سر منڈوا لو اور چھ مسکینوں کو صدقہ دے دو۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الكاف / حدیث: 16263
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 106، حدیث 213