المعجم الكبير للطبراني
باب الكاف— حرف کاف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبد الله بن عمرو بن العاص، عن كعب بن عجرة باب: سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما کی سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 16261
حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنْبَاعِ رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ الْمِصْرِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، حَدَّثَنِي مَيْمُونُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مُسْلِمٍ، ثنا مَخْرَمَةُ بْنُ بُكَيْرٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: سَمِعْتُ عَمْرَو بْنِ شُعَيْبٍ، قَالَ: سَمِعْتُ شُعَيْبًا، يُحَدِّثُ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِكَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ وَهُوَ مُحْرِمٌ: «آذَتْكَ دَوَابُّ رَأْسِكَ؟» ، قَالَ: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ: «فَاحْلِقْ وَافْتَدِ إِمَّا بِصَوْمِ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ، أَوْ تُطْعِمُ سِتَّةَ مَسَاكِينٍ، كُلُّ مِسْكِينٍ صَاعٌ مِنْ تَمْرٍ، وَإِمَّا أَنْسِكْ شَاةً»ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے، جبکہ وہ احرام میں تھے، فرمایا: ”کیا تمہارے سر کی جوؤں نے تمہیں تکلیف دی؟“ انہوں نے عرض کیا: جی ہاں، یا رسول اللہ۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو سر منڈوا لو اور فدیہ دو، یا تو تین دن کے روزے رکھ کر، یا چھ مسکینوں کو کھانا کھلا کر - ہر مسکین کو ایک صاع کھجور - یا ایک بکری ذبح کر کے۔“