حدیث نمبر: 16235
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْحَضْرَمِيِّ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنِي ابْنُ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَثَلُ الْمُؤْمِنِ كَمَثَلِ الْخَامَةِ مِنَ الزَّرْعِ تُقَلِّبُهَا الرِّيحُ تَصْرَعُهَا مَرَّةً وَتَعْدِلُهَا أُخْرَى، وَمَثَلُ الْكَافِرِ كَمَثَلِ الْأَرْزَةِ الْمُجْذِبَةِ عَلَى أَصْلِهَا لَا يُفَيِّئُهَا شَيْءٌ حَتَّى يَكُونَ انْجِفَافُهَا مَرَّةً وَاحِدَةً»
ترجمہ

سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مومن کی مثال کھیتی کے نرم پودے کی سی ہے جسے ہوا الٹ پلٹ کرتی رہتی ہے، کبھی گرا دیتی ہے اور کبھی سیدھا کر دیتی ہے، اور کافر کی مثال دیودار کے اس مضبوط درخت کی سی ہے جو اپنی جڑ پر اکڑا کھڑا رہتا ہے، کوئی چیز اسے جھکا نہیں سکتی، یہاں تک کہ وہ ایک ہی بار جڑ سے اکھڑ جاتا ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الكاف / حدیث: 16235
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 94، حدیث 185