حدیث نمبر: 16234
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ السَّدُوسِيُّ، ثنا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ، ثنا الْمَسْعُودِيُّ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ ابْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَثَلُ الْمُؤْمِنِ كَالْخَامَةِ مِنَ الزَّرْعِ تُفَيِّئُهَا الرِّيَاحُ تَصْرَعُهَا مَرَّةً وَتَعْدِلُهَا مَرَّةً حَتَّى يَأْتِيَهُ أَجَلُهُ، وَمَثَلُ الْكَافِرِ كَالْأَرْزَةِ الْمُجْذِبَةِ عَلَى أَصْلِهَا، لَا تُفَيِّئُهَا حَتَّى يَكُونَ انْجِفَافُهَا مَرَّةً وَاحِدَةً»
ترجمہ

سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مومن کی مثال کھیتی کے نرم پودے کی سی ہے جسے ہوائیں جھکاتی رہتی ہیں، کبھی گرا دیتی ہیں اور کبھی سیدھا کر دیتی ہیں، یہاں تک کہ اس کی موت آ جائے، اور کافر کی مثال دیودار کے اس مضبوط درخت کی سی ہے جو اپنی جڑ پر اکڑا کھڑا رہتا ہے، ہوائیں اسے جھکا نہیں پاتیں، یہاں تک کہ وہ ایک ہی بار جڑ سے اکھڑ جاتا ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الكاف / حدیث: 16234
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 94، حدیث 184