المعجم الكبير للطبراني
باب الكاف— حرف کاف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سعد بن إبراهيم، عن ابن كعب بن مالك باب: سعد بن ابراہیم کی ابن کعب بن مالک سے روایات
حدیث نمبر: 16233
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الْفِرْيَابِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، ح وَحَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ، حَدَّثَنِي سَعْدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ ابْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَثَلُ الْمُؤْمِنِ مِثْلُ الْخَامَةِ مِنَ الزَّرْعِ تُفَيِّئُهَا الرِّيَاحُ تَعْدِلُهَا مَرَّةً وَتَصْرَعُهَا أُخْرَى، وَمَثَلُ الْكَافِرِ مِثْلَ الْأَرْزَةِ الْمُجْذِبَةِ عَلَى أَصْلِهَا حَتَّى يَكُونَ انْجِفَافُهَا مَرَّةً وَاحِدَةً»ترجمہ
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مومن کی مثال کھیتی کے نرم پودے کی سی ہے جسے ہوائیں جھکاتی رہتی ہیں، کبھی سیدھا کر دیتی ہیں اور کبھی گرا دیتی ہیں، اور کافر کی مثال دیودار کے اس مضبوط درخت کی سی ہے جو اپنی جڑ پر اکڑا کھڑا رہتا ہے، یہاں تک کہ وہ ایک ہی بار جڑ سے اکھڑ جاتا ہے۔“