المعجم الكبير للطبراني
باب الكاف— حرف کاف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 16156–16221) باب: (احادیث 16156 تا 16221)
حدیث نمبر: 16208
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا حُصَيْنُ بْنُ نُمَيْرٍ، ثنا سُفْيَانُ بْنُ حُسَيْنٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ كَعْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: إِنَّ آخِرَ خُطْبَةٍ خَطَبْنَاهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «يَا مَعْشَرَ الْمُهَاجِرِينَ» إِنَّكُمْ قَدْ أَصْبَحْتُمْ تَزِيدُونَ، وَإِنَّ الْأَنْصَارَ قَدِ انْتَهَوْا، وَإِنَّهُمْ عَيْبَتِي الَّتِي أَوَيْتُ إِلَيْهَا، فَأَكْرِمُوا مُحْسِنَهُمْ، وَتَجَاوَزُوا عَنْ مُسِيئِهِمْ "ترجمہ
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: آخری خطبہ جو ہم نے رسول اللہ ﷺ سے سنا، اس میں آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے مہاجرین کی جماعت! تم تو تعداد میں بڑھتے جا رہے ہو، اور انصار اپنی زیادہ سے زیادہ حد کو پہنچ چکے ہیں، اور وہ میرا وہ راز دار طبقہ ہیں جس کی طرف میں نے پناہ لی، لہٰذا ان کے نیکوکار کی عزت کرو اور ان کے خطاکار سے درگزر کرو۔“