المعجم الكبير للطبراني
باب الكاف— حرف کاف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ابن كعب بن مالك، عن أبيه الزهري، عن ابن كعب باب: ابن کعب بن مالک کی اپنے والد سیدنا کعب رضی اللہ عنہ سے روایات؛ زہری کی ابن کعب سے روایات
حدیث نمبر: 16154
حَدَّثَنَا أَبُو حُصَيْنٍ الْقَاضِي، ثنا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، ثنا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنِ ابْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّ مِنْ تَوْبَتِي أَنْ أَنْخَلِعَ مِنْ مَالِي، وَأَنْ أَهْجُرَ دَارَ قَوْمِي الَّتِي أَصَبْتُ فِيهَا الذَّنْبَ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يُجْزِئُ عَنْكَ مِنْ ذَلِكَ الثُّلُثُ»ترجمہ
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میری توبہ میں سے یہ بھی ہے کہ میں اپنا سارا مال چھوڑ دوں، اور اپنی قوم کا وہ گھر بھی چھوڑ دوں جس میں مجھ سے یہ گناہ ہوا۔ تو رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا: ”اس میں سے تہائی چھوڑنا تمہارے لیے کافی ہے۔“