المعجم الكبير للطبراني
باب القاف— حرف قاف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
قثم بن العباس ما أسند قثم باب: سیدنا قثم بن عباس رضی اللہ عنہ؛ سیدنا قثم رضی اللہ عنہ کی مرویات
حدیث نمبر: 16136
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُعَافَى بْنِ سُلَيْمَانَ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا زُهَيْرٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، قَالَ: قِيلَ لِقُثَمَ بْنِ الْعَبَّاسِ: كَيْفَ وَرِثَ عَلِيٌّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دُونَكُمْ؟، قَالَ: «إِنَّهُ كَانَ أَوَّلَنَا بِهِ لُحُوقًا وَأَشَدَّنَا بِهِ لُزُوقًا»ترجمہ
ابواسحاق بیان کرتے ہیں کہ سیدنا قثم بن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا گیا: علی رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ ﷺ کی وراثت تم سب کے بجائے کیسے پائی؟ تو انہوں نے کہا: ”بےشک وہ آپ ﷺ سے سب سے پہلے ملنے والے اور آپ ﷺ سے سب سے زیادہ قریب رہنے والے تھے۔“