المعجم الكبير للطبراني
باب القاف— حرف قاف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
قباث بن أشيم الليثي " وهو قباث بن أشيم بن عامر بن الملموح بن يعمر بن عوف بن كعب بن عامر بن ليث بن بكر بن عبد بن كنانة بن قباث بن خزيمة بن مدركة بن إلياس بن مضر بن نزار ". باب: سیدنا قباث بن اشیم لیثی رضی اللہ عنہ (اور وہ قباث بن اشیم بن عامر بن ملموح بن یعمر بن عوف بن کعب بن عامر بن لیث بن بکر بن عبد بن کنانہ بن قباث بن خزیمہ بن مدرکہ بن الیاس بن مضر بن نزار ہیں)
حدیث نمبر: 16123
حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ، عَنْ يُونُسَ بْنِ سَيْفٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زِيَادٍ، عَنْ قَبَاثِ بْنِ أَشْيَمَ اللَّيْثِيِّ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «صَلَاةُ الرَّجُلَيْنِ يَؤُمُّ أَحَدُهُمَا صَاحِبَهُ أَزْكَى عِنْدَ اللهِ مِنْ صَلَاةِ أَرْبَعَةٍ تَتْرَى، وَصَلَاةُ أَرْبَعَةٍ يَؤُمُّهُمْ أَحَدُهُمْ أَزْكَى عِنْدُ اللهَ مِنْ صَلَاةِ ثَمَانِيَةٍ تَتْرَى، وَصَلَاةُ ثَمَانِيَةٍ يَؤُمُّهُمْ أَحَدُهُمْ أَزْكَى عِنْدَ اللهِ مِنْ صَلَاةِ مِائَةٍ تَتْرَى»ترجمہ
سیدنا قباث بن اشیم لیثی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”دو آدمیوں کی وہ نماز جس میں ایک دوسرے کی امامت کرے، اللہ کے ہاں چار آدمیوں کی الگ الگ نماز سے زیادہ پاکیزہ ہے، اور چار آدمیوں کی وہ نماز جس میں ان میں سے ایک ان کی امامت کرے، اللہ کے ہاں آٹھ آدمیوں کی الگ الگ نماز سے زیادہ پاکیزہ ہے، اور آٹھ آدمیوں کی وہ نماز جس میں ان میں سے ایک ان کی امامت کرے، اللہ کے ہاں سو آدمیوں کی الگ الگ نماز سے زیادہ پاکیزہ ہے۔“