المعجم الكبير للطبراني
باب القاف— حرف قاف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
المحبر بن قحذم، عن معاوية بن قرة باب: محبر بن قحذم کی معاویہ بن قرہ سے روایات
حدیث نمبر: 16118
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدُوِسِ بْنِ كَامِلٍ السِّرَاجُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نِيزَكٍ، ح وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَدَقَةَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الْأَزْدِيُّ، قَالَا: ثنا دَاوُدُ بْنُ الْمُحَبَّرِ بْنِ قَحْذَمَ، حَدَّثَنِي أَبِي الْمُحَبَّرُ بْنُ قَحْذَمَ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَتُمْلَأَنَّ الْأَرْضُ ظُلْمًا وَجَوْرًا كَمَا مُلِئَتْ قِسْطًا وَعَدْلًا، حَتَّى يَبْعَثَ اللهُ رَجُلًا مِنِّي اسْمُهُ اسْمِي وَاسْمُ أَبِيهِ اسْمُ أَبِي فَيَمْلَأَهَا قِسْطًا وَعَدْلًا كَمَا مُلِئَتْ ظُلْمًا وَجَوْرًا، يَلْبَثُ فِيكُمْ سَبْعًا أَوْ ثَمَانِيًا فَإِنْ كَثُرَ فَتِسْعًا، لَا تَمْنَعُ السَّمَاءُ شَيْئًا مِنْ قَطْرِهَا، وَلَا الْأَرْضُ شَيْئًا مِنْ نَبَاتِهَا»ترجمہ
سیدنا قرہ بن ایاس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”زمین ظلم و جور سے بھر جائے گی جیسے وہ عدل و انصاف سے بھری ہوئی تھی، یہاں تک کہ اللہ میری نسل میں سے ایک ایسا شخص بھیجے گا جس کا نام میرا نام اور اس کے والد کا نام میرے والد کا نام ہوگا، وہ اسے عدل و انصاف سے بھر دے گا جیسے وہ ظلم و جور سے بھری ہوئی تھی، وہ تم میں سات یا آٹھ سال رہے گا، اور اگر زیادہ ہوا تو نو سال، اس دوران آسمان اپنی بارش میں سے کچھ نہیں روکے گا اور نہ زمین اپنی پیداوار میں سے کچھ روکے گی۔“