المعجم الكبير للطبراني
باب القاف— حرف قاف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
خالد بن ميسرة، عن معاوية بن قرة باب: خالد بن میسرہ کی معاویہ بن قرہ سے روایات
حدیث نمبر: 16115
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي سُوَيْدٍ الدَّارِعُ، ثنا سَعِيدُ بْنُ سَلَّامٍ الْعَطَّارُ، ثنا خَالِدُ بْنُ مَيْسَرَةَ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «مَنْ أَكَلَ مِنْ هَاتَيْنِ الشَّجَرَتَيْنِ فَلَا يَقْرَبْنَا فِي مَسْجِدِنَا، فَإِنْ كُنْتُمْ لَا بُدَّ آكِلِيهَا فَأَمِسُّوهُمَا طَبْخًا»ترجمہ
سیدنا قرہ بن ایاس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص ان دونوں درختوں (لہسن اور پیاز) میں سے کچھ کھائے وہ ہماری مسجد میں ہمارے قریب نہ آئے، اور اگر تمہیں انہیں کھانا ہی ہو تو انہیں پکا کر (ان کی بو ختم کر کے) کھاؤ۔“