المعجم الكبير للطبراني
باب القاف— حرف قاف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
الفضيل بن طلحة، عن معاوية بن قرة باب: فضیل بن طلحہ کی معاویہ بن قرہ سے روایات
حدیث نمبر: 16114
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ثنا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ، ح وَحَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ نَائِلَةَ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ الْكَرَابِيسِيُّ، ثنا الْفُرَاتُ بْنُ أَبِي الْفُرَاتِ، قَالَ: سَمِعْتُ الْفُضَيْلَ بْنَ طَلْحَةَ، يُحَدِّثُ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: انْطَلَقْتُ مَعَ أَبِي إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَوَجَدْنَاهُ مَحْلُولَ الْأَزْرَارِ، فَأَدَارَنِي مِنْ خَلْفِهِ فَوَقَّعَ يَدَهُ عَلَى الْخَاتَمِ "ترجمہ
معاویہ بن قرہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: میں اپنے والد سیدنا قرہ بن ایاس رضی اللہ عنہ کے ساتھ رسول اللہ ﷺ کے پاس گیا، تو ہم نے آپ ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ کے بٹن کھلے ہوئے تھے، تو انہوں نے مجھے آپ ﷺ کے پیچھے کی طرف گھما دیا، اور میرا ہاتھ مہرِ نبوت پر رکھ دیا۔