المعجم الكبير للطبراني
باب القاف— حرف قاف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
زياد الجصاص، عن معاوية بن قرة باب: زیاد جصاص کی معاویہ بن قرہ سے روایات
حدیث نمبر: 16092
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي نُعَيْمٍ الْوَاسِطِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ، ثنا زِيَادُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ الْجَصَّاصُ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمَسَسْتُ الْخَاتَمَ الَّذِي بَيْنَ كَتِفَيْهِ، وَقَبَّلْتُ يَدَيْهِ ثُمَّ جِئْتُ، فَقَالَ: «مِمَّنْ أَنْتَ؟» ، قُلْتُ مِنْ مُزَيْنَةَترجمہ
سیدنا قرہ بن ایاس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے آپ ﷺ کے دونوں کندھوں کے درمیان مہرِ نبوت کو چھوا اور آپ ﷺ کے دونوں ہاتھ چومے، پھر آ گیا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم کس قبیلے سے ہو؟“ میں نے عرض کیا: مزینہ سے۔