حدیث نمبر: 16075
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، ثنا مِسْعَرُ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ، عَنْ عَمِّهِ، قَالَ:: «سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ فِي الْفَجْرِ وَالنَّخْلَ بَاسِقَاتٍ»
ترجمہ

زیاد بن علاقہ اپنے چچا سیدنا قطبہ بن مالک ثعلبی رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا: میں نے نبی کریم ﷺ کو فجر کی نماز میں ”وَالنَّخۡلَ بَاسِقَاتٍ“ [سورۃ ق] پڑھتے سنا۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب القاف / حدیث: 16075
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 17، حدیث 25