حدیث نمبر: 16050
حَدَّثَنَا خَلْفُ بْنُ عَمْرٍو العُكْبَرِيُّ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ طِبْرَاخٍ، حَدَّثَنِي نُصَيْرُ بْنُ عَمْرِو بْنِ يَزِيدَ بْنِ قَبِيصَةَ بْنِ بُرْمَةَ الْأَسَدِيُّ الْكُوفِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ بُرْمَةَ بْنَ لَيْثٍ، يَقُولُ: سَمِعْتُ قَبِيصَةَ بْنَ بُرْمَةَ، يَقُولُ: كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: «أَهْلُ الْمَعْرُوفِ فِي الدُّنْيَا أَهْلُ الْمَعْرُوفِ فِي الْآخِرَةِ، وَأَهْلُ الْمُنْكَرِ فِي الدُّنْيَا أَهْلُ الْمُنْكَرِ فِي الْآخِرَة»
ترجمہ

(راوی کہتے ہیں کہ) میں نے برمہ بن لیث کو یہ کہتے سنا: میں نے سیدنا قبیصہ بن برمہ رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے سنا: میں نبی کریم ﷺ کے پاس بیٹھا تھا کہ میں نے آپ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”دنیا میں نیکی کرنے والے آخرت میں بھی نیکی کرنے والوں میں ہوں گے، اور دنیا میں برائی کرنے والے آخرت میں بھی برائی کرنے والوں میں ہوں گے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب القاف / حدیث: 16050
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 375، حدیث 960