المعجم الكبير للطبراني
باب القاف— حرف قاف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
قتادة بن النعمان الأنصاري بدري يكنى أبا عثمان، ويقال: أبو عمر من أخباره، وذكر وفاته باب: سیدنا قتادہ بن نعمان انصاری رضی اللہ عنہ، بدری صحابی، جن کی کنیت ابوعثمان تھی، اور انہیں ابوعمر بھی کہا جاتا ہے؛ ان کے احوال اور وفات کا ذکر
حدیث نمبر: 16051
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ، ثنا أَبِي، ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ، عَنْ عُرْوَةَ: «فِي تَسْمِيَةِ» مَنْ شَهِدَ بَدْرًا مِنَ الْأَنْصَارِ، ثُمَّ مِنْ بَنِي سَوَّادِ بْنِ كَعْبٍ، وَاسْمُهُ كَعْبُ ظُفُرٍ قَتَادَةُ بْنُ النُّعْمَانِ بْنِ زَيْدٍ "ترجمہ
عروہ بیان کرتے ہیں: انصار میں سے جو بدر میں شریک ہوئے ان کے ناموں میں، پھر بنی سواد بن کعب میں سے - جن کا نام کعب ظُفر ہے - سیدنا قتادہ بن نعمان بن زید رضی اللہ عنہ شامل تھے۔