المعجم الكبير للطبراني
باب القاف— حرف قاف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
قبيصة بن وقاص السلمي باب: سیدنا قبیصہ بن وقاص سلمی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 16049
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، وَالْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيُّ، وَأَبُو خَلِيفَةَ الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ، وَمُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ سُورَةَ الْبَغْدَادِيُّ قَالُوا: ثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، ثَنَا أَبُو هَاشِمٍ عُمَارَةُ بْنُ عَمَّارٍ صَاحِبُ الزَّعْفَرَانِيِّ، حَدَّثَنِي صَالِحُ بْنُ عُبَيْدٍ، عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ وَقَّاصٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَكُونُ عَلَيْكُمْ أُمَرَاءٌ مِنْ بَعْدِي يُؤَخِّرُونَ الصَّلَوَاتِ، فَهِيَ لَكُمْ وَهِيَ عَلَيْهِمْ، فَصَلُّوا مَعَهُمْ مَا صَلُّوا بِكُمُ الْقِبْلَةَ»ترجمہ
سیدنا قبیصہ بن وقاص سلمی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میرے بعد تم پر ایسے حکمران آئیں گے جو نمازیں دیر سے پڑھیں گے، تو وہ نماز تمہارے لیے (ثواب میں) ہو گی اور ان پر (گناہ) ہو گی، لہٰذا تم ان کے ساتھ نماز پڑھتے رہو جب تک وہ تمہیں قبلہ رخ نماز پڑھاتے رہیں۔“