حدیث نمبر: 15996
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الكَشِّيُّ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ، أَنَا شُعْبَةُ، عَنْ سُلَيْمَانَ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، قَالَ: سَمِعْتُ قَيْسَ بْنَ أَبِي غَرَزَةَ، قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالسُّوقِ وَنَحْنُ نُدْعَى السَّمَاسِرَةَ، فَسَمَّانَا بِاسْمٍ أَحْسَنَ مِمَّا سَمَّيْنَا أَنْفُسَنَا فَقَالَ: «يَا مَعْشَرَ التُّجَّارِ إِنَّهُ يُخَالِطُ بَيْعَكُمْ هَذَا الْحَلِفُ وَاللَّغْوُ فَشُوبُوهُ بِالصَّدَقَةِ»
ترجمہ

سیدنا قیس بن ابی غرزہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: رسول اللہ ﷺ بازار میں ہمارے پاس تشریف لائے، جبکہ ہمیں ’سماسرہ‘ (دلال) کہا جاتا تھا، تو آپ ﷺ نے ہمیں اس نام سے بہتر نام دیا جو ہم نے خود اپنا رکھا تھا، اور فرمایا: ”اے تاجرو! تمہاری اس خرید و فروخت میں قسمیں اور لغو باتیں شامل ہو جاتی ہیں، سو اسے صدقے کے ساتھ ملا لیا کرو۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب القاف / حدیث: 15996
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 355، حدیث 905