المعجم الكبير للطبراني
باب القاف— حرف قاف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
قيس بن أبي غرزة الغفاري، ويقال: الجهني، ويقال: البجلي باب: سیدنا قیس بن ابی غرزہ غفاری رضی اللہ عنہ، انہیں جہنی اور بجلی بھی کہا جاتا ہے
حدیث نمبر: 15994
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي غَرَزَةَ، قَالَ: أَتَانَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى السُّوقِ فَقَالَ: «يَا مَعْشَرَ التُّجَّارِ إِنَّ هَذِهِ السُّوقُ يُخَالِفُهَا حَلِفٌ فَشُوبُوهَا بِالصَّدَقَةِ»ترجمہ
سیدنا قیس بن ابی غرزہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم ﷺ بازار میں ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمایا: ”اے تاجرو! اس بازار میں جھوٹی قسمیں شامل ہو جاتی ہیں، سو اسے صدقے کے ساتھ ملا لیا کرو۔“