حدیث نمبر: 15986
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ الْوَاسِطِيُّ، ثَنَا إِسْحَاقُ الْأَزْرَقُ، عَنْ شَرِيكٍ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ، قَالَ: أَتَيْتُ الْحِيرَةَ فَرَأَيْتُهُمْ يَسْجُدُونَ لِمَرْزُبَانَ لَهُمْ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ أَنْتَ أَحَقُّ أَنْ نَسْجُدَ لَهُ، فَقَالَ: «لَا تَفْعَلُوا، وَلَوْ أَمَرْتُ بِذَلِكَ لَأَمَرْتُ النِّسَاءَ أَنْ يَسْجُدْنَ لِأَزْوَاجِهِنَّ، لِمَا جَعَلَ اللهُ عَلَيْهِنَّ مِنْ حَقِّهِمْ»
ترجمہ

سیدنا قیس بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں حیرہ گیا تو دیکھا کہ وہ لوگ اپنے مرزبان (حاکم) کو سجدہ کر رہے ہیں، تو میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! آپ اس بات کے زیادہ حق دار ہیں کہ ہم آپ کو سجدہ کریں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ایسا نہ کرو، اگر میں کسی کو ایسا کرنے کا حکم دیتا تو عورتوں کو حکم دیتا کہ وہ اپنے شوہروں کو سجدہ کریں، کیونکہ اللہ نے ان پر جو ان کے شوہروں کے حقوق مقرر کیے ہیں (وہ بہت زیادہ ہیں)۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب القاف / حدیث: 15986
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 351، حدیث 895