المعجم الكبير للطبراني
باب القاف— حرف قاف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ما أسند قيس بن سعد باب: سیدنا قیس بن سعد رضی اللہ عنہ کی مرویات
حدیث نمبر: 15983
حَدَّثَنَا حبوش بْنُ رِزْقِ اللهِ الْمِصْرِيُّ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ الرَّبِيعِ بْنِ طَارِقٍ، أَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ مُلَيْلٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي أُمَيَّةَ، أَنَّ حَبِيبَ بْنَ مَسْلَمَةَ، أَتَى قَيْسَ بْنَ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ وَهُوَ عَلَى فَرَسٍ لَهُ فَتَأَخَّرَ حَبِيبٌ لَهُ عَنِ السَّرْجِ فَقَالَ لَهُ: ارْكَبْ فَأَبَى قَيْسٌ، وَقَالَ قَيْسٌ: أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " صَاحِبُ الدَّابَّةِ أَوْلَى بِصَدْرِهَا، فَقَالَ حَبِيبٌ: أَنِّي لَسْتُ أَجْهَلُ مَا قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلَكِنِّي أَخَافُ عَلَيْكَترجمہ
حبیب بن مسلمہ سیدنا قیس بن سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کے پاس آئے جبکہ وہ اپنے گھوڑے پر سوار تھے، تو حبیب زین سے پیچھے ہو کر ان سے کہنے لگے: سوار ہو جائیے۔ قیس رضی اللہ عنہ نے انکار کیا اور فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا ہے: ”سواری کا مالک اس کے اگلے حصے کا زیادہ حق دار ہے۔“ حبیب نے کہا: میں رسول اللہ ﷺ کے فرمان سے ناواقف نہیں ہوں، البتہ مجھے آپ کی جان کی فکر ہے۔