المعجم الكبير للطبراني
باب القاف— حرف قاف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ما أسند قيس بن عاصم باب: سیدنا قیس بن عاصم رضی اللہ عنہ کی مرویات
حدیث نمبر: 15958
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثَنَا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، ثَنَا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ، عَنِ الْأَغَرِّ بْنِ الصَّبَّاحِ، عَنْ خَلِيفَةَ بْنِ حُصَيْنٍ، عَنْ قَيْسِ بْنِ عَاصِمٍ، أَنَّهُ قَدِمَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاسْتَخْلَاهُ، فَأَسْلَمَ، «فَأَمَرَهُ النَّبِيُّ أَنْ يَغْتَسِلَ بِمَاءٍ وَسِدْرٍ» ، فَاغْتَسَلَ فَأُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فَدَخَلَ بَيْنَ أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ، فَقَامَ بَيْنَهُمَا فَلَمَّا قَضَى الصَّلَاةَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَقَدْ سَأَلَنِي قَيْسُ بْنُ عَاصِمٍ عَنْ ثَلَاثِ كَلِمَاتٍ مَا سَأَلَنِي عَنْهُنَّ غَيْرُ أَبِي بَكْرٍ»ترجمہ
سیدنا قیس بن عاصم رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ کے پاس آئے، آپ سے تنہائی میں ملاقات کی اور مسلمان ہو گئے، تو نبی کریم ﷺ نے انہیں حکم دیا کہ وہ پانی اور بیری کے پتوں سے غسل کریں، انہوں نے غسل کیا، پھر نماز کھڑی ہو گئی تو وہ ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہما کے درمیان داخل ہو کر ان دونوں کے بیچ کھڑے ہو گئے۔ جب نماز مکمل ہوئی تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”قیس بن عاصم نے مجھ سے تین باتیں پوچھی ہیں، ان کے سوا مجھ سے یہ سوال کسی نے نہیں پوچھے سوائے ابوبکر کے۔“