المعجم الكبير للطبراني
باب الفاء— حرف فا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عطاء بن أبي رباح، عن ابن عباس، عن الفضل باب: عطاء بن ابی رباح کی، سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے واسطے سے، سیدنا فضل رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 15784
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: دَعَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبَّاسٍ الْفَضْلَ بْنَ عَبَّاسٍ يَوْمَ عَرَفَةَ إِلَى الطَّعَامِ، فَقَالَ: إِنِّي صَائِمٌ، فَقَالَ عَبْدُ اللهِ: «لَا تَصُمْ، فَإِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قُرِّبَ إِلَيْهِ حِلَابٌ فِيهِ لَبَنٌ يَوْمَ عَرَفَةَ فَشَرِبَهُ، فَلَا تَصُمْ فَإِنَّ النَّاسَ يُفْتَنُونَ بِكُمْ»ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے یوم عرفہ فضل بن عباس رضی اللہ عنہ کو کھانے کی دعوت دی، تو انہوں نے کہا: میں روزے سے ہوں۔ عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”روزہ نہ رکھو، کیونکہ نبی کریم ﷺ کے سامنے یوم عرفہ دودھ کا ایک برتن پیش کیا گیا تو آپ ﷺ نے اسے پی لیا، سو تم روزہ نہ رکھو، کیونکہ لوگ تم (اہل بیت) کی وجہ سے فتنے میں پڑتے ہیں۔“