المعجم الكبير للطبراني
باب الغين— حرف غین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
غالب بن أبجر المزني باب: سیدنا غالب بن ابجر مزنی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 15760
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِيُّ، ثنا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى زَحْمَوَيْهِ، ثنا شَرِيكٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ الْحَسَنِ، عَنْ غَالِبِ بْنِ دُرَيْخٍ، أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَصَابَتْنَا مَجَاعَةٌ، وَإِنَّ سَمِينَ مَالِنَا الْحُمُرُ، فَقَالَ: «كُلْ مِنْ سَمِينِ مَالِكَ - وَقَالَ - إِنَّمَا قَذِرْتُ لَكُمْ أَوْ كَرِهْتُ لَكُمْ جَلَّالَةَ الْقَرْيَةِ»ترجمہ
سیدنا غالب بن دریخ (ابجر) رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی کریم ﷺ کے پاس آیا اور عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم پر قحط پڑ گیا اور ہمارے مال کے موٹے تازے جانور گدھے ہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اپنے مال کے موٹے تازے جانوروں میں سے کھاؤ، میں نے تو تمہارے لیے گاؤں میں گندگی کھانے والے (جلالہ) جانوروں کو ناپسند کیا تھا۔“