المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبد الرحمن بن عمرو السلمي، عن العرباض بن سارية باب: عبدالرحمن بن عمرو سلمی کی سیدنا عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 15712
حَدَّثَنَا مُصْعَبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ حَمْزَةَ الزُّبَيْرِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ، ثنا يَزِيدُ بْنُ الْهَادِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ، عَنْ عَمِّهِ، عَنِ الْعِرْبَاضِ بْنِ سَارِيَةَ، - وَكَانَ عِرْبَاضٌ رَجُلًا مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ - قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَوَعَظَ النَّاسَ، وَرَغَّبَهُمْ، وَحَذَّرَهُمْ، وَقَالَ مَا شَاءَ اللهُ أَنْ يَكُونَ، وَقَالَ: «اعْبُدُوا اللهَ وَلَا تُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا، وَأَطِيعُوا مَنْ وَلَّاهُ اللهُ أَمْرَكُمْ، وَلَا تُنَازِعُوا الْأَمْرَ أَهْلَهُ وَإِنْ كَانَ عَبْدًا أَسْوَدَ، وَعَلَيْكُمْ بِمَا تَعْرِفُونَ مِنْ سُنَّةِ نَبِيِّكُمْ، وَالْخُلَفَاءِ الرَّاشِدِينَ الْمَهْدِيِّينَ، وَعَضُّوا عَلَيْهَا بِالنَّوَاجِذِ»ترجمہ
عرباض رضی اللہ عنہ بنو سلیم قبیلے کے ایک فرد تھے۔ وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے اور لوگوں کو وعظ فرمایا، انہیں ترغیب دی اور ڈرایا، اور جو کچھ اللہ نے چاہا وہ ارشاد فرمایا، اور فرمایا: ”اللہ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ، اور جسے اللہ نے تمہارا حاکم بنایا ہو اس کی اطاعت کرو، اور جسے یہ معاملہ (حکومت) سونپا گیا ہو اس سے نزاع نہ کرو، اگرچہ وہ کالا غلام ہی کیوں نہ ہو، اور اپنے نبی کی سنت اور ہدایت یافتہ خلفائے راشدین کی جو سنت تم جانتے ہو اسے لازم پکڑنا، اور اسے دانتوں سے مضبوطی سے پکڑ لینا۔“