المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
العباس عبد الرحمن الهاشمي، عن عمران باب: عباس عبدالرحمن ہاشمی کی سیدنا عمران رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 15640
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ غُلَيْبٍ الْمِصْرِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ الْجُعْفِيُّ، ثنا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدَ، عَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْهَاشِمِيِّ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ الْحُصَيْنِ، إِنَّ أَبَاهُ حَصِينًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: أَرَأَيْتَ رَجُلًا كَانَ يُقْرِي الضَّيْفَ، وَيَصِلُ الرَّحِمَ، مَاتَ قَبْلَكَ، وَهُوَ أَبُوكَ فَقَالَ: «إِنَّ أَبِي وَأَبَاكَ وَأَنْتَ فِي النَّارِ» . قَالَ: فَمَاتَ حُصَيْنٌ مُشْرِكًاترجمہ
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان کے والد حصین نبی کریم ﷺ کے پاس آئے اور کہا: آپ کا کیا خیال ہے اس آدمی کے بارے میں جو مہمان نوازی کرتا تھا اور صلہ رحمی کرتا تھا، وہ آپ سے پہلے فوت ہو گیا اور وہ آپ کے والد تھے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”میرے والد، تمہارے والد، اور تم - سب آگ میں ہیں۔“ راوی کہتے ہیں: حصین مشرک ہی حالت میں فوت ہوئے۔