المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
نافع بن جبير بن مطعم، عن أبيه باب: نافع بن جبیر بن مطعم کی اپنے والد سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 1562
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مَنْدَهْ، ثنا أَبُو كُرَيْبٍ، ثنا فَرْدُوسُ بْنُ الْأَشْعَرِيِّ، عَنْ مَسْعُودِ بْنِ سُلَيْمَانَ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ، عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «وَهُوَ عِنْدَ ثَنِيَّةِ الْأَرَاكَةِ، وَهُوَ يُعْطِي حِينَ فَرَغَ مِنْ حُنَيْنٍ الْتَفَتَ إِلَيْنَا، وَوَجْهُهُ مِثْلُ شُقَّةِ الْقَمَرِ»ترجمہ
سیدنا نافع بن جبیر رضی اللہ عنہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ ثنیۃ الاراکہ کے مقام پر تھے، اور آپ ﷺ حنین سے فارغ ہونے کے بعد (مال) تقسیم کر رہے تھے، آپ ﷺ ہماری طرف متوجہ ہوئے، اور آپ ﷺ کا چہرہ چاند کے ٹکڑے کی مانند تھا۔