المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
صفوان بن محرز المازني عن عمران بن حصين باب: صفوان بن محرز مازنی کی سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 15588
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ جَامِعِ بْنِ شَدَّادٍ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ مُحْرِزٍ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «كَانَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ وَلَا شَيْءَ غَيْرُهُ، وَكَانَ عَرْشُهُ عَلَى الْمَاءِ، وَكَتَبَ فِي الذِّكْرِ كُلَّ شَيْءٍ هُوَ كَائِنٌ، ثُمَّ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ» وَقَالَ قَائِلٌ: أَدْرِكْ نَاقَتَكَ، فَقُمْتُ وَإِذَا السَّرَابُ تَنْقَطِعُ دُونَهَا، فَلَيْتَهَا ذَهَبَتْ وَاسْتَوْعَبْتُ حَدِيثَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَترجمہ
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ عزوجل تھا اور اس کے سوا کچھ نہ تھا، اور اس کا عرش پانی پر تھا، اور اس نے ذکر (لوحِ محفوظ) میں ہر وہ چیز لکھ دی جو ہونے والی تھی، پھر آسمانوں کو پیدا کیا۔“ اور ایک کہنے والے نے کہا: اپنی اونٹنی سنبھالو، تو میں کھڑا ہوا، اور سراب اس کے آگے نظروں سے اوجھل کیے دے رہا تھا، کاش وہ چلی جاتی اور میں نبی کریم ﷺ کی مکمل حدیث سمیٹ لیتا۔