حدیث نمبر: 15543
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرٍ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ أَبِي الْمُهَلَّبِ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: بَيْنَمَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَعْضِ أَسْفَارِهِ، وَامْرَأَةٌ مِنَ الْأَنْصَارِ عَلَى نَاقَةٍ فَضَجِرَتْ فَلَعَنَتْهَا، فَسَمِعَ ذَلِكَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «خُذُوا مَا عَلَيْهَا وَدَعُوهَا، فَإِنَّهَا مَلْعُونَةٌ» قَالَ عِمْرَانُ: «فَكَأَنِّي أُرَاهَا تَجُولُ فِي السُّوقِ مَا يَعْرِضُ لَهَا أَحَدٌ» وَرُبَّمَا قَالَ: سُوقُ الْمَدِينَةِ
ترجمہ

… سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ اپنے ایک سفر میں تھے، اور انصار کی ایک عورت اونٹنی پر سوار تھی، وہ تنگ آ گئی تو اس نے اس پر لعنت کی، رسول اللہ ﷺ نے یہ سن لیا تو فرمایا: ”جو کچھ اس پر ہے اتار لو اور اسے چھوڑ دو، یہ ملعون ہو چکی ہے۔“ سیدنا عمران رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ”گویا میں اب بھی اسے دیکھ رہا ہوں کہ وہ بازار میں پھرتی تھی، کوئی اس سے تعرض نہ کرتا تھا“، اور کبھی فرماتے: مدینہ کے بازار میں۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 15543
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 190، حدیث 452