حدیث نمبر: 15496
حَدَّثَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ خَالِدٍ الْمِصِّيصِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى الطَّبَّاعُ، ح وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ قَالَا: ثنا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، أَنَّ رَجُلًا أَعْتَقَ أَعْبُدًا لَهُ سِتَّةً عِنْدَ مَوْتِهِ فَجَاءَ وَرَثَتُهُ مِنَ الْأَعْرَابِ، فَأَخْبَرُوا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَا صَنَعَ، فَقَالَ: «وَلِمَ فَعَلَ ذَلِكَ؟» فَأَقْرَعَ بَيْنَهُمْ فَعَتَقَ اثْنَيْنِ وَرَدَّ أَرْبَعَةً فِي الرِّقِّ "
ترجمہ

سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے اپنی موت کے وقت اپنے چھ غلام آزاد کیے، تو اس کے دیہاتی ورثاء آئے اور رسول اللہ ﷺ کو اس کے کیے کی خبر دی، آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس نے ایسا کیوں کیا؟“ پھر ان کے درمیان قرعہ ڈالا، دو کو آزاد کر دیا اور چار کو غلامی میں لوٹا دیا۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 15496
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 176، حدیث 405