المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
إسحاق بن الربيع أبو حمزة العطار عن الحسن عن عمران بن حصين باب: اسحاق بن ربیع، ابوحمزہ عطار، کی، حسن کے واسطے سے، سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 15446
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الرَّبِيعِ بْنِ شَاهِينَ الْبَصْرِيُّ، ثنا عِيسَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبِرَكِيُّ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ الرَّبِيعِ أَبُو حَمْزَةَ الْعَطَّارُ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، أَنَّهُ رَأَى رَجُلًا فِي عَضُدِهِ حَلْقَةً مِنَ صُفَرٍ، فَقَالَ لَهُ: مَا هَذِهِ؟ قَالَ: نُعِتَتْ لِي مِنَ الْوَاهِنَةِ قَالَ: أَمَا إِنْ مُتَّ وَهِيَ عَلَيْكَ وُكِلْتَ إِلَيْهَا، قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَيْسَ مِنَّا مَنْ تَطَيَّرَ وَلَا تُطُيِّرَ لَهُ، وَلَا تَكَهَّنَ وَلَا تُكُهِّنَ لَهُ» أَظُنُّهُ قَالَ: «أَوْ سَحَرَ أَوْ سُحِرَ لَهُ»ترجمہ
… انہوں نے ایک آدمی کو دیکھا جس کے بازو میں پیتل کا چھلا تھا، تو اس سے پوچھا: یہ کیا ہے؟ اس نے کہا: مجھے واہنہ کے لیے بتایا گیا ہے۔ فرمایا: خبردار، اگر تم اسی حالت میں مر گئے تو تمہیں اسی کے حوالے کر دیا جائے گا۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے بدشگونی لی یا جس کے لیے بدشگونی لی گئی، اور جس نے کہانت کی یا جس کے لیے کہانت کی گئی، وہ ہم میں سے نہیں“ - راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے آپ ﷺ نے یہ بھی فرمایا: ”یا جس نے جادو کیا یا جس کے لیے جادو کیا گیا۔“