حدیث نمبر: 1544
حَدَّثَنَا أَبُو يَزِيدَ الْقَرَاطِيسِيُّ، ثنا أَسَدُ بْنُ مُوسَى، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: أَتَتِ امْرَأَةٌ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَكَلَّمَتْهُ بِشَيْءٍ، فَأَمَرَهَا أَنْ تَرْجِعَ إِلَيْهِ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنْ جِئْتُ، وَلَمْ أَجِدْكَ، تَعْنِي الْمَوْتَ، قَالَ: «إِنْ لَمْ تَجِدِينِي فَائْتِي أَبَا بَكْرٍ»
ترجمہ

سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک عورت نبی کریم ﷺ کے پاس آئی اور آپ ﷺ سے کسی بات کے بارے میں گفتگو کی، آپ ﷺ نے اسے دوبارہ آنے کا حکم دیا، تو اس نے کہا: یا رسول اللہ! اگر میں آؤں اور آپ کو نہ پاؤں؟ - یعنی موت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے - آپ ﷺ نے فرمایا: ”اگر تم مجھے نہ پاؤ تو ابوبکر کے پاس آنا۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الجيم / حدیث: 1544
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 132، حدیث 1557