المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 1496–1548) باب: (احادیث 1496 تا 1548)
حدیث نمبر: 1543
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثنا الْحُمَيْدِيُّ، ح وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي أَبِي ح، وَحَدَّثَنَا أَبُو يَزِيدَ الْقَرَاطِيسِيُّ، ثنا حَجَّاجٌ الْأَزْرَقِ، ح وَحَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا مُسَدَّدٌ، قَالُوا: ثنا سُفْيَانُ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ، أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: أَضْلَلْتُ بَعِيرًا لِي يَوْمَ عَرَفَةَ، فَخَرَجْتُ لِطَلَبِهِ بِعَرَفَةَ، «فَرَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَاقِفًا مَعَ النَّاسِ بِعَرَفَةَ» ، فَقُلْتُ: هَذَا مِنَ الْحُمْسِ، فَمَا شَأْنُهُ هَهُنَا؟، قَالَ سُفْيَانُ: وَالْأَحْمَسُ الشَّدِيدُ عَلَى دِينِهِ، فَكَانَتْ قُرَيْشٌ تُسَمِّي الْحُمْسَ، وَكَانَ الشَّيْطَانُ قَدِ اسْتَهْوَاهمْ، فَقَالَ لَهُمْ: إِنَّكُمْ إِنْ عَظَّمْتُمْ غَيْرَ حَرَمِكُمُ اسْتَخَفَّ النَّاسُ بِحَرَمِكُمْ، وَكَانُوا لَا يَخْرُجُونَ مِنَ الْحَرَمِترجمہ
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میرا ایک اونٹ یومِ عرفہ گم ہو گیا، تو میں اسے تلاش کرنے کے لیے عرفات کی طرف نکلا، ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو لوگوں کے ساتھ عرفات میں کھڑے دیکھا“، تو میں نے دل میں کہا: یہ تو حمس میں سے ہیں، یہ یہاں کیا کر رہے ہیں؟
سفیان کہتے ہیں: احمس وہ ہے جو اپنے دین پر سخت ہو، اور قریش کو احمس کہا جاتا تھا، اور شیطان نے انہیں گمراہ کر دیا تھا، اس نے ان سے کہا تھا: اگر تم اپنے حرم کے سوا کسی اور جگہ کی تعظیم کرو گے تو لوگ تمہارے حرم کو ہلکا سمجھیں گے، چنانچہ وہ حرم سے باہر نہیں نکلتے تھے۔