المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ربيعة بن لقيط، عن عوف بن مالك باب: ربیعہ بن لقیط کی سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 15221
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمُؤَدِّبُ، ثنا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ لَقِيطٍ، عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَسِتَّةُ نَفَرٍ أَوْ سَبْعَةُ نَفَرٍ أَوْ ثَمَانِيَةٌ فَقَالَ: «بَايِعُونِي» ، فَبَايَعْنَاهُ، فَأَخَذَ عَلَيْنَا مَا أَخَذَ عَلَى النِّسَاءِ، ثُمَّ أَتْبَعَ ذَلِكَ بِكَلِمَةٍ خَفِيفَةٍ فَقَالَ: «لَا تَسْأَلُوا النَّاسَ شَيْئًا»ترجمہ
سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نبی کریم ﷺ کے پاس گیا جبکہ چھ، سات یا آٹھ آدمی تھے، آپ ﷺ نے فرمایا: ”میری بیعت کرو۔“ ہم نے بیعت کی، تو آپ ﷺ نے ہم سے وہی عہد لیا جو عورتوں سے لیا تھا، پھر اس کے ساتھ ایک ہلکی سی بات کا اضافہ فرمایا: ”لوگوں سے کچھ نہ مانگو۔“