المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ربيعة بن هدير، عن عوف بن مالك باب: ربیعہ بن ہدیر کی سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ الْمَرْوَزِيُّ، ثنا حَبَّانُ بْنُ مُوسَى، وَسُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ، قَالَا: ثنا ابْنُ الْمُبَارَكِ، ثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ، ثنا يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَبِيبٍ، ح وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ التُّسْتَرِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ بُنْدَارٌ، ثنا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، ثنا أَبِي قَالَ: سَمِعْتُ يَحْيَى بْنَ أَيُّوبَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ هُدَيْرٍ، عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ قَالَ: غَزَوْنَا مَعَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ وَمَعَنَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ وَأَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ، فَأَصَابَتْنَا مَخْمَصَةٌ شَدِيدَةٌ، فَوَجَدْتُ قَوْمًا يُرِيدُونَ أَنْ يَنْحَرُوا جَزُورًا فَقُلْتُ: أُعِيْنُكُمْ عَلَيْهَا وَأَنْحَرُهَا وَتُقْطِعُونِي مِنْهَا شَيْئًا؟ قَالُوا: نَعَمْ، فَفَعَلْتُ، فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ فَقَالَ: قَدْ تَعَجَّلْتَ أَجْرَهُ، وَمَا أَنَا بِآكِلِهِ، وَقَالَ أَبُو عُبَيْدَةَ مِثْلَ ذَلِكَ، فَتَقَدَّمَ عَلَيَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا رَآنِي قَالَ: «يَا صَاحِبَ الْجَزُورِ»سیدنا عوف بن مالک اشجعی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم نے عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کے ساتھ ایک غزوہ کیا، ہمارے ساتھ عمر بن خطاب اور ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہما بھی تھے، ہمیں شدید بھوک نے آ لیا۔ میں نے کچھ لوگوں کو دیکھا جو ایک اونٹ ذبح کرنا چاہتے تھے، تو میں نے کہا: میں تمہاری مدد کر دوں اور اسے ذبح کر دوں، اور تم مجھے اس میں سے کچھ حصہ دے دو؟ انہوں نے کہا: ٹھیک ہے۔ چنانچہ میں نے ایسا ہی کیا۔ میں نے یہ بات عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے ذکر کی تو انہوں نے فرمایا: تم نے اس کا اجر جلدی لے لیا، میں تو یہ نہیں کھاؤں گا، اور ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ نے بھی ایسا ہی کہا، پھر نبی کریم ﷺ میرے آگے تشریف لائے، جب آپ ﷺ نے مجھے دیکھا تو فرمایا: ”اے اونٹ والے۔“