المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
يحيى بن أبي عمرو الشيباني، عن عوف باب: یحییٰ بن ابی عمرو شیبانی کی سیدنا عوف رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 15212
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْمُعَلَّى الدِّمَشْقِيُّ، ثنا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ حِمْيَرٍ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي عَبْلَةَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي عَمْرٍو السَّيْبَانِيِّ، عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّهُ دَخَلَ الْمَسْجِدَ مُتَوَكِّئًا عَلَى ذِي كَلَاعٍ، وَكَعْبٌ يَقُصُّ عَلَى النَّاسِ، فَقَالَ عَوْفٌ لِذِي كَلَاعٍ: أَلَا تَنْهَ ابْنَ أَخِيكَ هَذَا عَمَّا يَفْعَلُ، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «لَا يَقُصُّ عَلَى النَّاسِ إِلَّا أَمِيرٌ أَوْ مَأْمُورٌ أَوْ مُخْتَالٌ»ترجمہ
… اور کعب لوگوں کو وعظ کر رہے تھے، تو سیدنا عوف رضی اللہ عنہ نے ذوکلاع سے کہا: کیا تم اپنے اس بھتیجے کو اس کام سے نہیں روکتے جو وہ کر رہا ہے؟ کیونکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”لوگوں کو صرف امیر، یا امیر کا مقرر کردہ، یا خود پسند شخص ہی وعظ کرے۔“