المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
كثير بن مرة الحضرمي ٤، عن عوف بن مالك باب: کثیر بن مرہ حضرمی کی سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 15191
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ، ثنا أَبُو عَاصِمٍ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ، عَنْ صَالِحِ بْنِ أَبِي عَرِيبٍ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ مُرَّةَ، أَنَّ عَوْفَ بْنَ مَالِكٍ، وَابْنِ عَبْدِ كُلَالٍ دَخَلَا مَسْجِدَ حِمْصٍ، فَرَأَيَا جَمَاعَةً، فَقَالَ عَوْفٌ: مَا هَذِهِ؟ فَقَالُوا: كَعْبٌ يَقُصُّ، فَقَالَ: يَا وَيْحَهُ أَمَا سَمِعَ حَدِيثَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا يَقُصُّ عَلَى النَّاسِ إِلَّا أَمِيرٌ أَوْ مَأْمُورٌ أَوْ مُخْتَالٌ»ترجمہ
سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ اور ابن عبد کلال حمص کی مسجد میں داخل ہوئے تو ایک جماعت دیکھی، عوف رضی اللہ عنہ نے پوچھا: یہ کیا ہے؟ لوگوں نے بتایا: کعب وعظ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا: افسوس! کیا اس نے رسول اللہ ﷺ کی یہ حدیث نہیں سنی: ”لوگوں کو صرف امیر، یا امیر کا مقرر کردہ، یا خود پسند شخص ہی وعظ کرے۔“