المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
جبير بن نفير الحضرمي، عن عوف بن مالك باب: جبیر بن نفیر حضرمی کی سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا أَبُو يَزِيدَ الْقَرَاطِيسِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الْحَكَمِ، أنا ابْنُ وَهْبٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ أَبِي حَمْزَةَ بْنِ سُلَيْمٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى عَلَى الْجَنَازَةِ يَقُولُ: «اللهُمَّ اغْفِرْ لَهُ، وَارْحَمْهُ، واعْفُ عَنْهُ، وَعَافِهِ، وَأَكْرِمْ نُزُلَهُ، وَوَسِّعْ مُدْخَلَهُ، وَاغْسِلْهُ بِمَاءٍ وَثَلْجٍ وَبَرَدْ، وَنَقِّهِ مِنَ الْخَطَايَا كَمَا يُنَقَّى الثَّوْبُ الْأَبْيَضُ مِنَ الدَّنَسِ، وَأَنْزِلْهُ دَارًا خَيْرًا مِنْ دَارِهِ، وَأَهْلًا خَيْرًا مِنْ أَهْلِهِ، وَزَوْجًا خَيْرًا مِنْ زَوْجَهِ، وَقِهِ فِتْنَةَ الْقَبْرِ، وَعَذَابَ النَّارِ» قَالَ عَوْفُ بْنُ مَالِكٍ: فَتَمَنَّيْتُ أَنْ أَكُونَ أَنَا الْمَيِّتُ لِدُعَاءِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "سیدنا عوف بن مالک اشجعی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کو ایک جنازے کی نماز پڑھاتے ہوئے یہ دعا کرتے سنا: ”اے اللہ! اسے بخش دے، اس پر رحم فرما، اسے معاف فرما، اسے عافیت دے، اس کی مہمان نوازی کریم فرما، اس کے داخل ہونے کی جگہ کشادہ فرما، اسے پانی، برف اور اولوں سے دھو دے، اور اسے گناہوں سے اس طرح پاک کر دے جیسے سفید کپڑا میل سے پاک کیا جاتا ہے، اور اسے اس کے گھر سے بہتر گھر، اس کے گھر والوں سے بہتر گھر والے، اور اس کی بیوی سے بہتر بیوی عطا فرما، اور اسے قبر کے فتنے اور آگ کے عذاب سے بچا۔“ سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: تو میں نے تمنا کی کہ کاش میں ہی وہ میت ہوتا، رسول اللہ ﷺ کی اس دعا کی وجہ سے۔