حدیث نمبر: 15115
حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنْبَاعِ رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبَّادٍ الْعَبَّادَانِيُّ، ثنا صَالِحٌ الْمُرِّيُّ، ثنا خَالِدُ بْنُ أَيُّوبَ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ، عَنْ عَائِذِ بْنِ عَمْرٍو، " وَكَانَ مِمَّنْ بَايَعَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَحْتَ الشَّجَرَةِ، وَقَالَ: نُفِسَتِ امْرَأَتُهُ، فَرَأَتِ الطُّهْرَ بَعْدَ عِشْرِينَ يَوْمًا، فَاغْتَسَلَتْ، ثُمَّ جَاءَتْ لَتَدْخُلَ مَعَهُ فِي كَافِهِ، فَوَجَدَ مَسَّهَا فَقَالَ: «مَنْ هَذِهِ؟» قَالَتْ: فُلَانَةُ قَالَ: «مَا بَالُكِ؟» قَالَتْ: إِنِّي رَأَيْتُ الطُّهْرَ فَاغْتَسَلْتُ، فَضَرَبَهَا بِرِجْلِهِ فَأَقَامَهَا عَنْ فِرَاشِهِ، وَقَالَ: «لَا تُغْوِينِي عَنْ دِينِي حَتَّى يَمْضِيَ أَرْبَعُونَ يَوْمًا»
ترجمہ

سیدنا عائذ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے بیان کیا: ان کی بیوی نفاس میں تھیں، بیس دن بعد انہیں طہر نظر آیا تو انہوں نے غسل کر لیا، پھر وہ ان کے ساتھ لحاف میں آنے لگیں تو انہیں ان کا مس محسوس ہوا، انہوں نے پوچھا: یہ کون ہے؟ اس نے کہا: فلانہ (میں ہوں)۔ انہوں نے پوچھا: تمہیں کیا ہوا؟ اس نے کہا: مجھے طہر نظر آیا تو میں نے غسل کر لیا۔ تو انہوں نے اپنے پاؤں سے اسے ہٹا کر بستر سے الگ کر دیا اور فرمایا: مجھے میرے دین سے بہکانے کی کوشش نہ کرو جب تک چالیس دن نہ گزر جائیں۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 15115
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 16، حدیث 23