المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عطارد بن حاجب باب: سیدنا عطارد بن حاجب رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 15114
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَمْرِو بْنِ مُعَاذٍ، عَنْ عُطَارِدِ بْنِ حَاجِبٍ، أَنَّهُ أَهْدَى إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَوْبَ دِيبَاجٍ كَسَاهُ إِيَّاهُ كِسْرَى، فَدَخَلَ أَصْحَابُهُ فَقَالُوا: أَنَزَلَتْ عَلَيْكَ مِنَ السَّمَاءِ؟ قَالَ: «وَمَا تَعْجَبُونَ مِنْ ذَا؟ الْمِنْدِيلُ مِنْ مَنَادِيلَ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ فِي الْجَنَّةِ خَيْرٌ مِنْ هَذَا» ثُمَّ قَالَ: " يَا غُلَامُ، اذْهَبْ بِهِ إِلَى أَبِي جَهْمِ بْنِ حُذَيْفَةَ، وَقُلْ لَهُ: يَبْعَثُ إِلَيَّ بِالْخَمِيصَةِ "ترجمہ
سیدنا عطارد بن حاجب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ کی خدمت میں ریشمی کپڑے کا ایک جوڑا ہدیہ کیا جو کسریٰ نے انہیں پہنایا تھا۔ آپ ﷺ کے صحابہ اندر آئے تو کہنے لگے: کیا یہ آسمان سے آپ پر نازل ہوا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم اس پر کیوں تعجب کرتے ہو؟ سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کے جنت میں ملنے والے رومالوں میں سے ایک رومال بھی اس سے بہتر ہے۔“ پھر فرمایا: ”اے لڑکے! یہ ابوجہم بن حذیفہ کے پاس لے جاؤ اور ان سے کہو کہ وہ مجھے اس کے بدلے خمیصہ (چادر) بھیج دیں۔“