المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبد الله بن زيد الأزرق، عن عقبة بن عامر باب: عبداللہ بن زید ازرق کی سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 15012
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضْرِ، ثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ الْفَزَارِيِّ، عَنْ هِشَامٍ الدَّسْتُوَائِيِّ، عَنْ يَحْيَى، قَالَ: حَدَّثَ أَبُو سَلَّامٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ لَيُدْخِلُ بِالسَّهْمِ الْوَاحِدِ الْجَنَّةَ صَانِعَهُ يَحْتَسِبُ فِي صَنْعَتِهِ الْخَيْرَ، وَالرَّامِيَ بِهِ وَالْمُهْدِيَ بِهِ» وَقَالَ: «ارْمُوا وَارْكَبُوا، وَأَنْ تَرْمُوا أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ تَرْكَبُوا، كُلُّ شَيْءٍ يَلْهُو بِهِ الرَّجُلُ فَهُوَ بَاطِلٌ إلَّا تَأْدِيبَهُ فَرَسَهُ وَرَمْيَهُ بِقَوْسِهِ وَمُلَاعَبَتَهُ امْرَأَتَهُ»ترجمہ
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اللہ عزوجل ایک تیر کے سبب اس کے بنانے والے کو جنت میں داخل کرتا ہے جو اس کی تیاری میں نیکی کی نیت رکھے، اور اسے چلانے والے اور ہدیہ کرنے والے کو بھی۔“ اور فرمایا: ”تیر اندازی کرو اور سواری کرو، اور تیر اندازی کرنا مجھے سواری کرنے سے زیادہ محبوب ہے۔ ہر وہ چیز جس سے آدمی دل بہلائے وہ لغو ہے سوائے اپنے گھوڑے کی تربیت کرنے، اپنی کمان سے تیر اندازی کرنے، اور اپنی بیوی سے دل لگی کرنے کے۔“