المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
دخين أبو الهيثم كاتب عقبة، عن عقبة بن عامر باب: دخین، ابوالہیثم، جو سیدنا عقبہ رضی اللہ عنہ کے کاتب تھے، کی سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 14959
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ، ثَنَا زَيْدُ بْنُ بِشْرٍ الْحَضْرَمِيُّ، ثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ عُمَيْرِ بْنِ نُعَيْمٍ الرُّعَيْنِيِّ، عَنْ مُغِيرَةَ بْنِ نَهِيكٍ، عَنْ دُخَيْنٍ الْحَجْرِيِّ، أَنَّهُ سَمِعَ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ يُحَدِّثُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى سُبَيْعَةَ الْأَسْلَمِيَّةَ تَأْكُلُ بِشِمَالِهَا فَقَالَ: «مَا لَهَا تَأْكُلُ بِشِمَالِهَا أَجِدُهَا دَاعِرَةً؟» فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ فِي يَمِينِي قُرْحَةً، قَالَ: «وَإِنْ»ترجمہ
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے سبیعہ اسلمیہ کو بائیں ہاتھ سے کھاتے دیکھا تو فرمایا: ”اسے کیا ہوا کہ بائیں ہاتھ سے کھا رہی ہے، کیا میں اسے شریر پاتا ہوں؟“ اس نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میرے دائیں ہاتھ میں زخم ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”پھر بھی۔“